نئی دہلی، 17؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ کے سینئر وکیل، لندن یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز ڈگری یافتہ اور صدر صدام حسین اور فلسطینی صدر یاسر عرفات کے عظیم دوست پروفیسر بھیم سنگھ نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک، امریکہ، برطانیہ، فرانس، روسی فیڈریشن اور چینی جمہوریہ سے امریکہ کے نو منتخب صدر جناب ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے وائٹ ہاؤس سے دیئے جانے والے ہٹلر جیسے نعروں سے پیدا ہوئی دھماکہ خیز صورتحال پر توجہ دینے کی اپیل کی.ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنی اپیل میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے جنگی الفاظ کا نہایت احتیاط کے ساتھ اور محتاط انداز میں استعمال کرنے کے لئے سمجھانے کی درخواست کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے فلسطین کی تقسیم پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں اقوام متحدہ کے ذریعہ امریکہ اور انگلینڈ میں یہودی کمیونٹی کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ایک تاریخی شدید بھول کاذکر ہے کہ کس طرح 1948 میں فلسطین کی تقسیم کرکے اسرائیل کو ایک یہودی ریاست بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد نمبر 181 کی تمام مستقل ارکان نے حمایت کی تھی۔ یہ صرف ہندوستان اور ایران (شاہ حکومت کے تحت) تھے جنہوں نے فلسطین کی تقسیم کی مخالفت کی تھی. پوری دنیا کے دانشوروں، مفکرین اور امن پسندوں نے ہندستان کے اس قدم کی تعریف کی تھی۔ 1947 میں ہندوستان میں سیاسی وجود کا یہ ایک بڑا امتحان تھا۔سلامتی کونسل نے کئی قراردادوں کو منظور کیا جن میں سے 242 اور 338 اور دیگر قرارداد میں اسرائیل کو ہدایت دی گئی تھی کہ فلسطین کی تمام قبضہ کی گئی زمین کو کھالی کرے، جس پر اسرائیل نے 1948 اور 1967 میں قبضہ کیا تھا۔ اسرائیل اقوام متحدہ کے ما تحت ہے اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رکن فلسطین ریاست کی حمایت کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نافذ کرنے کے لئے پابند کیا جانا چاہئے۔ یہ پیغام امریکی صدر مسٹر ڈونالڈٹرمپ کو پہنچنا چاہئے، جنہیں وہائٹ ہاؤس میں ان کے نئے مشیروں اور معاونین نے شاید ٹھیک طریقے سے بتایا نہیں ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے امریکی صدر جناب ڈونالڈ ٹرمپ سے موجودہ صورت حال یعنی فلسطین اور اسرائیل کے تعلق سے سیاسی مفکرین، تاریخ دانوں سے مشورہ اور معلومات لینے کی اپیل کی ہے۔